۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا مصطفی علی خان

حوزہ/حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا صدیقہ تھیں اور یہ بات اہل سنت اور اھل تشیع کے درمیان متفق ہے کہ پنجتن پاک صادق ہیں اور آیہ مباھلہ اس پر دلیل ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر ادیب الھندی میموریل سوسائٹی،لکھنو مولانا مصطفی علی خان نے پاکستان کے حنفی فرقہ سے تعلق رکھنے والے اشرف جلالی کا شہزادی کونین سلام اللہ علیہا کے سلسلہ کے تعلق سے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمات کا انکار جہاں ایک طرف باعث حیرت ہے وہیں دوسری جانب باعث افسوس بھی ہے اور اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حنفی فرقہ سے تعلق رکھنے والے اشرف جلالی کا شہزادی کونین کے سلسلہ میں بیان قابل مذمت ہے خود موصوف کی علمی صلاحیت پر بھی یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ  مجھے نہیں معلوم ان کو خلافت اور ریاست و ڈاکٹریٹ کس بنیاد پر مل گئی؟

ان کو شاید یہ بھی نہیں معلوم کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا صدیقہ تھیں اور یہ بات اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان متفق ہے کہ پنجتن پاک صادق ہیں اور آیہ مباھلہ اس پر دلیل ہے۔ 

ہم اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور جو بھی  مسلمات دین کا انکار کرے اور اہلبیت اطہار علیھم السلام کی شان میں گستاخی کرے ہم اس کی پر زور مخالفت اور شدید مذمت کرتے ہیں۔

ہم مخدومہ عالم حضرت فاطمہ کہ جن پر اللہ، ملائکہ اور درود و سلام بھیجنے والوں کا درود و سلام ہے کی خدمت میں مودبانہ سلام عرض کرتے ہیں اور آپ کے فرزند حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے تجدید بیعت کے ساتھ عرض کرتے ہیں کہ زندہ رہیں گے تو آپ کے دفاع میں اور موت آئے گی تو آپ کے دفاع میں۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .